ایڈیشنل سیشن جج اٹک کی عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

ہفتہ 17 مئی 2025 16:45

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ایڈیشنل سیشن جج اٹک کی عدالت نے منشیات فروش کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم امجد محمود کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال 2024 ماہ اپریل میں تھانہ حضرو کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل خان نے منشیات فروش امجد محمود عرف گھوڑا ولد حق نواز سکنہ حمید کے قبضہ سے 1350 گرام چرس برآمد کر گرفتار کیا اور ٹھوس اور مظبوط شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، جس پر معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج اٹک صداقت حسین ملک نے جرم ثابت ہونے پر ملزم امجد محمود کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔\378