گیاری سیکٹر میں یومِ تشکر، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش

کمانڈر ایف سی این اے نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 17 مئی 2025 18:30

گیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) یومِ تشکر کے موقع پر گیاری سیکٹر میں واقع یادگارِ شہداء پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں کمانڈر ایف سی این اے نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ان جانباز سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی mقیمتی جانیں قربان کر دیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران، کمانڈر ایف سی این اے نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور وطن کے لیے ان کی لازوال خدمات کو سلام پیش کیا۔ واضع رہے 7 اپریل 2012 کو گیاری سیکٹر میں ایک المناک برفانی تودہ گرنے کے باعث تقریباً 140 افسران اور جوان شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :