منی پور، بھارتی فوجیوںنے 10قبائلی نوجوان ہلاک کر دیے

انسانی حقوق کے گروپوں اور آزاد مبصرین کا واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 17 مئی 2025 22:50

امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں فوجیوں نے میانمار کی سرحد سے متصل ضلع چندیل میں دس قبائلی نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان افراد کو تحصیل کھنگجوئے کے گاؤں نیو سمتلم میں ہلاک کیا گیا۔ریاستی پولیس نے کہا کہ مرنے والے میانمار کے شہری تھے اور ان کی لاشیں میانمار کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے سرحد پار سے آئے تھے اور ایک انہیں تصادم کے دوران مار دیا گیا۔انسانی حقوق کے گروپوں اور آزاد مبصرین نے واقعے کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ فوجیوںنے ان لوگوں کو فرضی تصادم میں مار دیا ہو۔یاد رہے کہ منی پور میں مئی 2023سے میتی (ہندو) اور کوکی(عیسائی) قبائل کے درمیان محاذ آرائی کے دوران اب تک 260سے زائد افراد ہلاک جبکہ 60ہزار کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔