رحیم یارخان،موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘ دوساتھی شدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

ہفتہ 17 مئی 2025 20:20

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘ دوساتھی شدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب چک158پی کارہائشی35 سالہ شبیراحمد اپنے ساتھیوں35 عبدالرحمن اسلم ‘38سالہ حیدرعلی کے ہمراہ ایتھانول فیکٹری سے ڈیوٹی کے بعد گھرآنے کیلئے اڈا پرموجودتھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار تین نامعلوم ملزمان نے جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کرکی35سالہ شبیراحمدکوموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ دونوں ساتھی بھی گولیاں لگنے کے نتیجہ میں شدیدزخمی ہوگئے‘ اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ نے موقع پرپہنچ کرفائرنگ سے زخمی ہونے والے حیدرعلی اور عبدالرحمن اسلم کوفوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے قتل ہونے والے شبیراحمدکی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعدتدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :