حمد اللہ ملازئی نے ایمانداری کی مسال قائم کرکے اصل مالک کو دولاکھ روپے واپس کردیئے

ہفتہ 17 مئی 2025 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) خانوزئی میں حمد اللہ ولد حاجی عبداللہ جان ملازئی نے ایمانداری کی مسال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل حمد اللہ کو 2لاکھ روپے خانوزئی بازار میں ملے تھے جنہیں ہفتہ کو انہوں نے اصل مالک داد محمد کو گواہوں کی موجودگی میںحوالے کردیا۔

(جاری ہے)

حمداللہ ملازئی ایس ایس جی سی کوئٹہ حبیب اللہ خان کاکڑ کا بھتیجا ہے اس موقع پر حمداللہ ملازئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ دن پہلے مجھے خانوزئی بازار میں دولاکھ روپے ملے تھے میرا شوروم خانوزئی بازار میں ہے پیسے ملنے کے بعد میں نے سوشل میڈیا اور فیس بک پر پوسٹ شئیر کی آج اس کا مالک نے رابطہ کیا اور گواہی دی جس پر میں نے ان کو اپنی امانت دولاکھ روپے ہاتھ میں دے دئیے ہیں۔