Live Updates

پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا

جاوید اختر کی ایک مرتبہ پھر پاکستان سے متعلق شرمناک گفتگو، بھارتی لکھاری ماضی میں بھی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی سے کبھی باز نہیں آئے

muhammad ali محمد علی اتوار 18 مئی 2025 00:10

پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء) جاوید اختر پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق نفرت اور تعصب کی آگ میں اندھے ہو جانے والے بھارتی لکھاری جاوید اختر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے متعلق شرمناک گفتگو کی گئی ہے۔

بھارتی لکھاری ماضی میں بھی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی سے کبھی باز نہیں آئے، جبکہ ایک مرتبہ پھر انہوں نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنے تعصب اور اندھی نفرت کے اظہار سے خود کو نہیں روکا۔

جاوید اختر نے کہا کہ مجھ سے بہت سے لوگ پیار کرتے ہیں، تاہم یہ بھی سچ ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں مجھ سے لوگ نفرت بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملک کے لوگ مجھے کافر کہتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ تم جہنم میں جاو گے۔ جبکہ دوسرے ملک میں مجھے جہادی کہہ کر کہا جاتا ہے کہ پاکستان چلے جاو۔ جاوید اختر نے مزید نفرت انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں جہنم کا اںتخاب کروں گا"۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جاوید اختر کا پاکستان مخالف بیان سامنے آیا تھا۔ جاوید اختر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں، فی الوقت پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس بیان پر پاکستان کی اداکارہ نادیہ خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جاوید اختر دوبارہ پاکستان آئے، تو ان کا استقبال "پالش کیے گئے جوتوں" سے ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ جاوید اختر کو لاہور میں فیض فیسٹیول جیسے ثقافتی ایونٹ میں کیوں مدعو کیا گیا؟ نادیہ نے ساتھی فنکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا تو اس کے بعد انہیں عزت و احترام کے ساتھ ایک محفلِ موسیقی میں بٹھایا گیا جہاں لوگ ان کے قدموں میں بیٹھے تھے۔ نادیہ خان نے کہا، "ہم مہمان نوازی میں سبقت رکھتے ہیں، لیکن عزت اسی کو ملنی چاہیے جو اس کا اہل ہو۔ اگر کوئی آپ کے ملک کو برا بھلا کہے، تو اس کے لیے کوئی عزت نہیں بنتی۔"
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات