اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی اور 10 قیدیوں کی رہائی پر مذاکرات

نیتن یاہو اور کاٹز مذاکرات جاری رکھنے یا لڑائی دوبارہ شروع کرنے پر مشاورت کر رہے ہیں،اسرائیلی میڈیا

اتوار 18 مئی 2025 11:45

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاٹز حماس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے یا غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں مشاورت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں جنگ بندی اور حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ موجودہ تجویز جس پر بات چیت ہو رہی ہے اس میں 10 قیدیوں کی واپسی کے بدلے غزہ میں دو ماہ کی جنگ بندی شامل ہے۔ اس تجویز میں فوری جنگ بندی بھی شامل ہے۔