موٹروے ایم 5پر شجاع آبا دکے قریب مسافر بس کو آگ لگ گئی،مسافر محفوظ

اتوار 18 مئی 2025 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) موٹروے ایم 5پر شجاع آبا کے د قریب مسافر بس کو آگ لگ گئی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابقمسافر بس کراچی سے بونیر جارہی تھی کہ شجاع آباد کے قریب بس میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام مسافروں کو جلتی بس سے بحفاظت باہر نکال لیا،بس میں 47مسافر سوار تھے ،موٹروے پولیس سیکٹر کمانڈر نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس نے بروقت اقدام سے مسافروں کی جان بچا لی۔

متعلقہ عنوان :