منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں‘ ایمل ولی خان

پختونوں کا اتنا بڑا سودا کسی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے‘اے این پی سربراہ کا بیان جاری

اتوار 18 مئی 2025 12:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)عوامی نیشنل پارٹی (ایاین پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پختونوں کا اتنا بڑا سودا کسی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کے ساتھ کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن شامل نہیں تو محمود اچکزئی کو گرینڈ الائنس کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :