’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

اتوار 18 مئی 2025 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’’ ڈرگ فری پنجاب‘‘ کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے 8 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائیاں تھانہ نصیر آباد، آر اے بازار، ریس کورس، ٹیکسلا، گوجر خان، دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی صورت منشیات فروشوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی پولیس نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔