باجوڑ میں مبینہ غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، ایچ آر سی پی کی مذمت

اتوار 18 مئی 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے باجوڑ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ باجوڑ میں دو خواتین سمیت تین افراد کا مبینہ غیرت کے نام پر قتل زندہ رہنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایچ آر سی پی حکام بالا سے واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ کمیشن چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ قصور وار قانون کیسامنے جوابدہ ہوں اور ریاست خود اس مقدمے میں فریق بنے۔