موٹر وے ریسٹ ایریاز میں مہنگی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری

اتوار 18 مئی 2025 15:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ اے اینڈ ایم ڈبلیو پی) نے موٹر وے ریسٹ ایریاز میں مہنگی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی روک تھام کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر موٹر ویز پر تمام ریسٹ ایریاز میں قائم کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو جانچنے کے لیے فوری چھاپے مارے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے 130 کال کر کے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں مسافروں کی جانب سے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ موٹر ویز پر قائم ریسٹ ایریا میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے ساتھ ساتھ یہاں پر قیمتیں بہت زیادہ ہے جس پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :