راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 7 ملزمان گرفتار

اتوار 18 مئی 2025 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر کے 70 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں مختلف علاقوں میں کی گئیں جن میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو حراست میں لیا گیا۔ ڈویژنل ایس پیز نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ معاشرے سے شراب جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :