Live Updates

پاکستان کی مظلوم عوام مورثی سیاست سے بیزارہو چکی ہے ،امتیازمیمن

جب تک ملک کو بوسیدہ نظام تبدیل نہیں ہوگا عوام کو کسی ریلیف فراہم ہونا ناممکن نظر آتا ہے،صدر عوام پاکستان پارٹی سکھر

اتوار 18 مئی 2025 17:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)عوام پاکستان پارٹی سکھر ڈویژن کے صدر امتیاز احمد میمن نے کہا کہ پاکستان کی مظلوم عوام مورثی سیاست سے بیزارہو چکی ہے جب تک ملک کو بوسیدہ نظام تبدیل نہیں ہوگا عوام کو کسی ریلیف فراہم ہونا ناممکن نظر آتا ہے ملک کی عوام بوسیدہ نظام کی تبدیلی کے لیے شاہد خاقان عباسی اور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل جیسی شخصیات سے امید لگائے بیٹھے ہیں بہت جلد سابق وزیر خزانہ وعوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سکھر کا دورہ کرینگے سکھر پہنچنے پر ہزاروں کی تعداد میں عوام پاکستان پارٹی سکھر ڈویژن کے کارکنان انکا والہانہ استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی مغل برادری کی جانب سے مغل ہائوس میں منعقد اعزازیہ تقریب میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا ، تقریب میں سوائل میمن ،ڈاکٹر ذوالفقار ابڑو، آغاطاہر مغل ، ریحان مغل ، راجہ ریاض مغل ، محمد ندیم ، غلام حسین ، شبیر جوگی ، صادق مغیری و دیگر شریک تھے ، تقریب میں مغل برادری کی جانب سے صوفیانہ کلام کی محفل بھی منعقد کی گئی تھی ، عوام پاکستان پارٹی سکھر ڈویڑن کے صدر امتیاز احمد میمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں رابطہ مشن اور ممبر شپ مہم میں کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں ، چاروں صوبوں میں سیاسی اور عوامی شخصیات نئے سیاسی کارواں کا حصہ بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انشا ء اللہ عوام پاکستان پارٹی آئین کی بالادستی' جمہوریت پسندی اور ترقی وخوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دلا کر دم لیگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات