اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی

اتوار 18 مئی 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کی سماعت کل پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ کرے گا ،بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گزشتہ سماعت کے موقع پر پانچ ججز کے وکیل منیر اے ملک نے دلائل مکمل کرلیے تھے جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے دلائل کا آغاز کیا تھا ۔دلائل پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے حامد خان صاحب آپ کب تک خطوط پڑھیں گے؟ کچھ آئینی سوالات بتا دیں، ان خطوط کا فائدہ نہیں یہ سب پڑھے ہوئے ہیں۔ ہم ان خطوط کا کیا کریں گے؟ یہ لارجر بینچ میں زیر سماعت ہیں۔ ہم اس معاملے پر نہ کوئی حکم دے سکتے ہیں اور نہ ہی سن سکتے ہیں۔