آئی سی ایچ ایس اسلام آباد کی انتظامی کمیٹی کے سالانہ انتخابات 31مئی کو ہوں گے

اتوار 18 مئی 2025 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) اسلام آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (آئی سی ایچ ایس ) اسلام آباد کی انتظامی کمیٹی کے سالانہ انتخابات 31مئی کو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کوآپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اسلام آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (آئی سی ایچ ایس ) کے سالانہ انتخابات کے لیے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی امیدواران کی حتمی فہرست 21مئی کو آویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ 31مئی کو فٹبال گرائونڈ ایف 8مرکز اسلام آباد میں ہوگی ۔ کمیٹی ممبران کا انتخاب خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہوگا ۔پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا ۔