سعودی وزیرخارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال

پیر 19 مئی 2025 12:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکو مت ریاض میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی، ترک رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے لیے باہمی تشویش کے امور پرمشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ نے سعودی، ترک رابطہ کونسل کے دوسرے اجلاس کے منٹس پر دستخط کئے ۔

متعلقہ عنوان :