ساہیوال ،جاری کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں ،ایڈیشنل کمشنر

پیر 19 مئی 2025 12:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ جی ٹی روڈ، پاک پتن روڈ اور آڑاتلہ روڈ پر جاری کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

وہ یہاں کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن حکام کو شہر میں لگی سٹریٹ لائٹس کو فنگشنل کرنے اور لائٹس کو آن آف کرنے کے اوقات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہر کے گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنائے اور پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی لگایا جائے۔\378