نوشہرہ ورکاں ، زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

پیر 19 مئی 2025 12:56

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں میں زمین کے تنازعہ پہ دوگروپوں میں فائرنگ سےایک کاشتکار جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ جیوناشریف میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

یوسف وڑائچ اپنی زمین پہ فصل کٹائی پر گیا تو مخالفین نے اس پرفائرنگ کردی،ہسپتال جاتے یوسف جانبحق ہوگیا،ایک شخص زخمی ہے۔مقتول کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ہمارا بیٹا پولیس کی غفلت سے مارا گیا ہے ، ہم کئی ماہ سے درخواستیں دے رہے تھے کہ ہماری زمین پر ملزمان قبضہ کرناچاہتے تھے اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :