Live Updates

شفاف توانائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں امریکی کمپنیوں کے ساتھ شراکتداری پاکستان کے برآمدی شعبے کو نمایاں طور پرمستحکم کر سکتی ہے،علی عمران آصف

پیر 19 مئی 2025 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) معروف بزنس مین علی عمران آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی معاونت کثیر الجہتی اصلاحات پر مبنی ہے ،ہمیں طے پانے والے معاملات پر پورے خلوص سے پیشرفت کرنی چاہیے ،امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطی ٰکے دوران پیش کئے گئے تجارتی مواقع پاکستان کے لئے بھی ترقی کے متوازی راستے فراہم کریں گے ،دو طرفہ اور کثیر الجہتی معاہدوں میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو شامل کرنے کے لئے نئی تجارتی راہداری کھولنے کا امریکی عزم پاکستان کو عالمی سپلائی چینز میں ضم ہونے کا بروقت موقع فراہم کرتا ہے، جس سے بھرپور استفادہ کیلئے اپنی استعداد کار کو بڑھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ شفاف توانائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں شراکتداری پاکستان کے برآمدی شعبے کو نمایاں طور پرمستحکم کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی خاکہ پائیدار ترقی، برآمدات پر مبنی نمو، اور ادارہ جاتی شفافیت کے گرد منظم ہونا چاہیے،آئی ایم ایف کے فنڈزسے زرعی پروسیسنگ، آئی ٹی خدمات اور قابل تجدید توانائی سمیت بہتر پیداوار والے شعبوں جیسے میں بہتری کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات