Live Updates

عالمی ہیپاٹائٹس ٹیسٹنگ ڈے کے موقع پر شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک میں شاندار تقریب منعقد

پیر 19 مئی 2025 13:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے زیر صدارت عالمی ہیپاٹائٹس ٹیسٹنگ ڈے کے موقع پر شریفاں بی بی میموریل ہسپتال کوبے چک میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔اپنے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ہمارے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ اس مرض کے خلاف جنگ صرف ہسپتالوں یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو اس کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کرنے ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات پر زور دیا کہ دیہی علاقوں میں صحت سے متعلق آگاہی اور ٹیسٹنگ کی سہولیات پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ "شریفاں بی بی میموریل ہسپتال جیسے ادارے وہ روشن چراغ ہیں جو محروم طبقوں کیلئے امید کی کرن ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ لاعلمی اور بے احتیاطی ہے، ہمیں چاہیے کہ ہر سطح پر بیماری کی روک تھام کے لیے شعور اجاگر کریں، خاص طور پر نوجوان نسل کو آگاہی دے کر انہیں صحت مند مستقبل کی طرف گامزن کریں۔ تقریب کے آخر میں مفت سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات