دو افراد ک امحنت کش کی بیوی سے گینگ ریپ

مزکری ملزم گرفتار، سہولت کا رعورت ساتھی ملزم سمیت فرار، مقدمہ درج

پیر 19 مئی 2025 13:30

دو افراد ک امحنت کش کی بیوی سے گینگ ریپ
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)محنت کش کی بیوی کو دو اوباشوں نے خاتون کی مدد سے گھر میں گھس کر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا، مرکزی ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں لالیوالہ کی شادی شدہ خاتون( ز)بی بی اپنی رشتہ دارخاتون کے گھر بکھو شاہ گئی واپس لوٹنے لگی تو آسیہ نے اسرار کر کے اسے روک لیا اسی اثنا میں رات گئے ملزمان امین اور اسلم آگئے جنہوں نے سوئی ہوئی خاتون کو اٹھایا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیکر دونوں ملزمان یکے بعد دیگرے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،بعد ازاں ملزمہ خاتون نے اسے کمرہ میں بند کر دیا جسکی فون کال پر اسکے خاوند عابد علی نے بیوی کو بازیاب کروایا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم امین کو گرفتار کر لیا گیا،ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ خواتین ریڈڈ لائن ہیں عبور کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا، وزیر اعلی پنجاب کی نیور اگین مہم کے تحت خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔