ڈیرہ غازی خان میں پرانی سبزی منڈی سے 100 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد،2فراد گرفتار

پیر 19 مئی 2025 14:32

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈیرہ غازی خان کی پرانی سبزی منڈی میں واقع ایک دکان سے مردہ مرغیوں کا 100 کلوگرام گوشت برآمد کر کے دوران2افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نذر حسین کورائی نے ، یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کی گئی۔

(جاری ہے)

بلاک نمبر 3 اور 7 کے درمیان واقع دکان پر چھاپے کے دوران مردہ مرغیوں کا اڑھائی من گوشت قبضے میں لیا گیا۔اے سی نذر حسین کورائی نے بتایا کہ ضبط شدہ 100 کلوگرام گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا ہے اور گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ، صحت مند اور حلال گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :