Live Updates

آزاد کشمیرمیں اہلیت ، قابلیت ، عدل انصاف اورقواعد و ضوابط کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے ، زاہد امین ایڈووکیٹ

پیر 19 مئی 2025 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)چیئرمین مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن زاہد امین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مکروہ بھارتی عزائم کے مقابلہ کیلئے آزادکشمیر میں اہلیت ، قابلیت ، عدل انصاف اور قواعد و ضوابط کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے ، آمدہ ترقیاتی میزانیہ میں کیپیٹل سٹی کے ساتھ حکمرانوں کی روایتی ناانصافی کو روکنے کیلئے مظفرآباد ڈویژن کے بارہ ممبران اسمبلی اور مقتدر حلقے اپنا کردار ادا کر یں، انہوں نے کہا کہ حکمران آمدہ بجٹ میں رقبہ ، آبادی اور زیادہ ضرورت کے بنیادی اُصول کو ایک بار پھر بلڈوز کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ تعصب کی بنیاد پر منسوخ شدہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ پیکیج کو آمدہ بجٹ میں شامل نہیں کیا جا رہا ہے ، چہلہ آر سی سی پل ، سرکلر روڈ نیا محلہ ، نلوچھی شوکت لائنز بائی پاس، امبور رشید آباد بائی پاس ، تکیہ شاہناڑہ روڈ اور واک وے کے 2021-22 میں منظور شدہ منصوبوں کو بحال نہیںکیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ ٹراما سینٹر ، ڈوبہ تریڑی واٹر سپلائی ، سبزی منڈی اور ایمز کو چار سال سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے متاثرہ دیہات اور دیہی طبی مراکز کیلئے بینکرز کی تعمیر و ترقی ایمبولینسز کی فراہمی کو آمدہ بجٹ کا حصہ بنایا جائے ، 1990ء کے مہاجرین جموں و کشمیر کی بستیوں کی جدید تعمیرات اور موجودہ بستیوںکی بہتری ترقیاتی میزانیہ کا اہم جزو ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ حکمران بجٹ کو بلاک پرویژن میں قید کر کے درحقیقت اپنی انتخابی و گروہی اغراض کو پورا کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ شہری دفاع اور 1122 جیسے اہم محکمے حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات