Live Updates

امت مسلمہ کو مل کر اپنے مظلوم ومحکوم فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہو گی ،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ

پیر 19 مئی 2025 14:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)نامور قانون دان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے غزہ کے شہر خان یونس میں یورپی ہسپتال کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ خان یونس میں اسرائیلی قابض افواج کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے انھوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو مل کر اپنے مظلوم ومحکوم فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہو گی آخر ہم سب کب تک بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا امت مسلمہ سے کہنا تھا کہ یہ وقت ہے بچا لو اپنے فلسطین کے مظلوم ومحکوم بہن بھائیوں کو سوشل میڈیا پر ان کی مضبوط آواز بنو۔انھوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرائم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے اور اسرائیلی قابض افواج کو عالمی اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے۔انھوں نے اقوام عالم،یورپی یونین اور انٹرنیشنل انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم وستم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور انسانیت کو بچائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات