سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اورلوڈنگ کی خلاف ورزی کے مرتکب 280 افراد کے خلاف قانونی کارروائی

پیر 19 مئی 2025 14:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سکول وینز اور دیگر مسافر و مال بردار گاڑیوں میں اورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 280 افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ تر جمان کے مطابق مال بردار اور مسافر گاڑیوں میں اورلوڈنگ کی وجہ سے نہ صرف حادثات ہونے کا اندیشہ رہتا ہے بلکہ مطلوبہ حد سے تجاوز کرنے پر سڑکوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے مہم کے دوران سکولوں کے لیے ڈیوٹیاں کرنے والے گاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر تنبیہ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے اورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران مسافر گاڑیوں مال بردار گاڑیوں اورخاص کر سکول کے بچوں کو لانے لیجانے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی طور پر کریک ڈاؤن کیا ہے، جاری مہم کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے 280 مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کے مطابق مہم کا مقصد ناصرف عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا کر حادثات سے بچانا ہے بلکہ سڑکوں کو مال بردار گاڑیوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے بھی بچانا ہے

متعلقہ عنوان :