سرگودھا کے مبینہ پولیس مقابلہ میں دو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاںبحق

پیر 19 مئی 2025 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سرگودھا کے مبینہ پولیس مقابلہ میں دو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہو گیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس ساتھی ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ میانی میں میلوال روڈ پولیس ناکہ سے فرار 3 موٹر سائیکل سوار پولیس تعاقب پر قریبی باغ میں گھس گئے جہاں مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم محسن علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر دم توڑ گیا جو سرگودھا اور چکوال پولیس کو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، دوران رہزنی قتل اور دیگر 2 درجن سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب بتلایا جا رہا ہے۔

جس کے ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ میانی ملزم کی نعشپوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ساتھی ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔