پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا جائے گا،ممبر پبلک رابطہ کمیٹی تھانہ سٹی کما لیہ خا

پیر 19 مئی 2025 14:40

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)ممبر پبلک رابطہ کمیٹی تھانہ سٹی کما لیہ خالد پرویز میکن نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا جائے گا پولیس کے بازو بن کر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے کام کریں گے اور کوشش کریں گے کہ پولیس کو ایسے افراد کی نشاندہی کریں جو جرائم میں ملوث ہو اور جن کی گرفتاری سے معاشرے میں جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہو اس کے لیے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں کی سطح پر پبلک رابطہ کمیٹیوں کا قیام ایک اچھا اقدام ہے اس پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس اقدام سے جرائم کی روک تھام کے لیے کام ہو سکے گا کیونکہ ہم عوام میں سے ہیں اور ہم پبلک کے اندر رہتے ہوئے پولیس کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :