شیخ مجیب کی سوانح حیات میں حسینہ کا کردار نبھانے والی بنگلہ دیشی اداکارہ گرفتار

پیر 19 مئی 2025 14:42

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)شیخ مجیب الرحمن کی زندگی پر بننے والی فلم مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن میں شیخ حسینہ واجد کا کردار نبھانے والی بنگلادیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو تھائی لینڈ روانگی سے قبل گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری گزشتہ برس جولائی میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران قتل کی کوشش کے سنگین الزام میں لائی گئی۔ڈھاکا ایئرپورٹ کی امیگریشن یونٹ کے ذرائع نے بتایا کہ نصرت فاریہ کے خلاف ایک گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر انہیں امیگریشن چیک پوائنٹ پر حراست میں لیا گیا۔