Live Updates

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیاکپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

اسوقت ہمارا سارا فوکس آئی پی ایل، انگلینڈ سیریز، ایشیاء کپ و اے سی سی ایونٹس سے متعلق کسی لیول پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، رپورٹس افواہوں پر مبنی، خیالی ہیں : سیکریٹری دیواجیت سائیکیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 مئی 2025 15:36

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیاکپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2025ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی۔ 
سیکریٹری بھارتی بورڈ دیوا جیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صبح سے چلنے والی خبریں ہمارے علم میں آئی ہیں۔ 
بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیاء کپ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، اس لیے ان خبروں میں اس وقت تک کوئی سچائی نہیں۔

(جاری ہے)

 
دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا سارا فوکس آئی پی ایل اور انگلینڈ سیریز پر ہے ۔ ایشیاء کپ اور اے سی سی ایونٹس سے متعلق کسی لیول پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، نیوز رپورٹس افواہوں پر مبنی اور خیالی ہیں۔ 
سیکریٹری بھارتی بورڈ نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ اے سی سی ایونٹس کے حوالے سے بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان کرے گا۔ 
یاد رہے کہ ایک بھارتی اخبار نے بھارت کے ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے کو رپورٹ کیا تھا۔
بھارتی اخبار نے ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے بھی بھارت کے دستبرداری کے فیصلے کو رپورٹ کیا تھا۔                                                                      
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات