خانیوال ،کم قیمتوں کاریلیف شہریوں تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

پیر 19 مئی 2025 15:54

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔کم قیمتوں کاریلیف شہریوں تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو گرانفروشوں کو کٹہرے میں لانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز بلال احمد، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم منہیس ودیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آن لائن موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر قیمتوں کو اعتدال پر رکھا جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریس روزانہ کا ٹارگٹ ضرور حاصل کریں،صوبائی پرائس رینکنگ میں ضلع کو ٹاپ پوزیشن پر لانا مقصود ہے۔غلام مصطفی سیہڑ نے کہاگرانفروشوں کی دکانوں و سٹوروں کی انسپکشنزبڑھائی جائیں،لو پرفارمنس پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اب مزید رعایت نہیں دینگے،اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں مجسٹریٹس کی کارکردگی کو خود مانیٹر کریں اور انہیں فیلڈ میں متحرک رکھیں۔\378