کراچی پولیس کی کارروائی،اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پیر 19 مئی 2025 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) کراچی کے تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریلوے پٹری مسان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 4مبینہ ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان،رحمان ،عثمان اورسلیمان شامل ہیں۔گرفتارملزمان مسان چوک میں واقع گودام میں موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھولنے میں مصروف تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :