ملتان میں تیز رفتار ٹرک کا سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے تصادم، ایک شخص جاں بحق

پیر 19 مئی 2025 17:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ملتان میں تیز رفتار ٹرک کے سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو وہاڑی روڈ سے روڈ حادثے کی کال موصول ہوئی ،کالر کے مطابق ایک ٹرک نے دوسرے ٹرک کو ہٹ کیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ ایک ٹرک روڈ کی سائیڈ پر کھڑا تھا جس پر ایک شخص کام کر رہا تھا۔ دوسری طرف سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری اور وہ شخص گر کر ٹرک کے نیچے آ گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔مقامی پولیس کی موجودگی میں کارروائی کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔