65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے لکھے خط کا جواب جلد آنے کا امکان

پیر 19 مئی 2025 17:45

65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے لکھے خط کا جواب جلد آنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کے لیے لکھے گئے خط کا جواب جلد آنے کا امکان ہے۔سردار یوسف کے مطابق امید ہے سعودی حکومت باقی رہ جانے والے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دے دے گی۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اجازت دے تو ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کو ملنے والا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار کا تھا جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا اور حج کے لیے اپلائی کرنے کی تاریخ 14 فروری تھی۔سعودی حکومت کی جانب سے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی حاجیوں کو حج کے لیے اجازت مل گئی ہے۔