ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) راولپنڈی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس

پیر 19 مئی 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)راولپنڈی شہریار شیرازی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے اے سی،پٹواری، تحصیل دار نائب تحصیل داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہریار شیرازی نے تمام اے سی کو ہدایت کی کہ وہ ہر مہینے ریونیو سے متعلق اجلاس منعقد کریں اور ان سے رابطے میں رہیں،جتنی بھی اتھارٹیز ہیں وہ اے سی کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں اور کورٹ میں ریونیو سے متعلق کیسز کے کمنٹس انہیں بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو کے معاملات کے حوالے سے محکمہ مال میں شفافیت لائی جا رہی ہے، اس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، کمپیوٹرائزیشن و ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد یہی ہے کہ محکمے کو کرپشن سے پاک کیا جائے اور اس کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :