لاہور کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2افراد کی خود کشی

پیر 19 مئی 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2افراد نے خود کشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ، چوکی سگیاں کے علاقہ میں خود سوزی کرنے والی خاتون میو ہسپتال میں دم توڑ گئی، 35سالہ نجمہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلو تنازعہ پر خود سوزی کی تھی، نشتر کالونی، اعوان مارکیٹ کی ایک مسجد میں نوجوان کی خودکشی کر لیا ۔

(جاری ہے)

21سالہ عادل رانا نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، پولیس نے میتیں تحویل میں لے کر مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دیں۔