
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل اجلاس، سالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا
پیر 19 مئی 2025 21:00
(جاری ہے)
ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں۔
پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں خود سے ہے۔ مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔ وقت بہت کم ہے۔عوام کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے، میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوس ناک ہے۔ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈائون کرنا ہوگا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے سڑکوں، مارکیٹوں اور بازاروں کی پائیدار اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے لینڈ ایکوزیشن کیلئے حاصل اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور شہروں میں واگزار اور میسر سرکاری اراضی پر سپورٹس ایریا اور اربن فارسٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی نے انتظامی افسروں کو تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ وزٹ کرنے کی اورروڈز پر عارضی تجاوزات روکنے کیلئے لین مارکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے سڑکوں کے درمیان بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کی ہدایت کی اورنئی بننے والی سڑک کے ساتھ ٹف ٹائل فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا جبکہ غلہ،فروٹ اور سبزی منڈی کی شہروں سے باہر منتقلی اور یکساں طرز اپ لفٹنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے اوور ہیڈ برج پر پلانٹر اورون کلر یکساں تھیم لائٹنگ لگانے کی ہدایت کی اورسولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا جبکہ سڑکوں کے درمیان یکساں طرز کے درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔ تمام اضلاع میں بلڈنگ بائی لاز پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلی نے فیصل آباد میں عوام کے لئے مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے اور فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کے ہر بازار میں بہترین انفراسٹرکچر اور بیوٹی فیکیشن کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سرگودھا گول چوک سمیت دیگر مارکیٹ اور روڈز میں تجاوزات کا خاتمے کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی نے راولپنڈی راجہ بازار کی اربن اپ لفٹنگ کے پلان کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں والڈ سٹی اتھارٹی کی مشاورت سے راولپنڈی کی تاریخی عمارات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال میں 85% تجاوازات کا خاتمہ اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ساہیوال کے صدر بازار اور پاکپتن بازار کی اپ لفٹنگ کرکے نئی شکل دی جائے گی۔ وزیراعلی نے ساہیوال کے جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی اور ملتان کی 278 سال قدیمی مسجد ولی محمد کی بحالی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔اجلاس میں ملتان کے شیر شاہ انٹر چینج اور لیاقت آباد روڈ کی اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے ملتان شہرمیں 22 بس سٹاپ بنانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نادرن بائی پاس پر روڈز کے اطراف میں نو کلومیٹر طویل ملتان ایونیو پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے چوک گھنٹہ گھرملتان کی توسیع و بحالی کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں 17 کنال پر سیالکوٹ فورٹ،اقبال منزل کی تعمیر و بحالی اور باب سیالکوٹ بنایا جائے گا۔سیالکوٹ میں 1089 مقامات پر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ڈیرہ غازی خان کے مرکزی لیاقت بازار میں تجاوزات کا خاتمہ اور تعمیر و توسیع جاری ہے۔ وزیراعلی نے شاہ سکندر روڈ کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے ڈی جی خان میں وسیع وعریض سپورٹس ایریا پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا اور ڈی جی خان کو 4- الیکٹرک کارٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے بہاولپور فرید گیٹ کی تعمیر توسیع اور فوڈ سٹریٹ کے پراجیکٹ، بہاولپور کی200 سال پرانی الصادق مسجد کی بیوٹی فیکیشن اور رابط سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ سیٹلائٹ اور ماڈل ٹان کی بیوٹفیکیشن کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے اندرونی بازاروں کی مرمت، فائبر گلاس چھت،مسٹ فین اور واٹر کولر لگانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی نے گوجرانوالہ میں لاہور کی طرز پر نئی فوڈ سٹریٹ بنانے کی بھی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد میں 9.2 ارب کی 6416 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ گوجرانوالہ میں 116 بازار و روڈزاوراس کے ساتھ ساتھ 6566 مستقل انکروچمنٹ سٹرکچر ہٹا ئے گئے۔ پورے گوجرانوالہ کو تجاوزات اور غیر قانونی مویشی باڑوں سے پاک کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر سالڈ ویسٹ ڈیمپنگ سائٹ کو گرین ایریا میں بدل دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.