ًنوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پرمضرصحت زہریلی خوراک کھانے سے تین کمسن بہن بھائی جاں بحق

پیر 19 مئی 2025 21:10

(نوشہرہ (آن لائن)نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پرمضرصحت زہریلی خوراک کھانے سے تین کمسن بہن بھائی جاں بحق۔والدہ کی حالت غیر تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل۔آضاخیل پولیس نے کچن کے تمام برتن تحویل میں لے لیے۔ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل مقدم خان کے مطابق جابحق بچوں میں دو بہنیں اور ایک بھائی ہے۔قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کے زرائع کے مطابق تینوں جابحق بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سالوں کے درمیان ہیں۔

ہیں۔جابحق بچوں کی والدہ ماریہ کو آبتدائی طبعی آمداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق تینوں بچوں مریم آٹھ سال،حریم چھ سال اور بھائی محمد یومان تین سال کو ہسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی جابحق ہوچکے تھے۔ڈی ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل مقدم خان کے مطابق جابحق بچوں کے والد بخت شیر کے مطابق بچوں اور ان کی والدہ نے رات گئے دودھ جیلبی کھائی تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ آضاخیل عادل سید کے مطابق گزشتہ رات بچوں اور والدہ نے ایک ساتھ مضرصحت خواراک کھائی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ والد بخت شیر اور رشتہ داروں کے اثرار پر جابحق بچوں کا پوسٹ ماٹم نہیں کیاگیاجبکہ ان کی والدہ ماریہ کے معدے کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دئے گئے ہیں۔تھانہ آضاخیل میں روزنامچہ درج کرکے 174دریافت شروع کردی گئی ہے۔