Live Updates

نئے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.4اور زرعی شعبے کا ہدف 4.8فیصد مقرر کیے جانے کا امکان

پیر 19 مئی 2025 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.4فیصد، زرعی شعبے کا ہدف 4.8فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاریوں کے نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس جبکہ اے پی سی سی کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔

(جاری ہے)

اے پی سی سی کی منظوری کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت مئی کے آخر پر ہوگا جس میں اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبے سمیت اگلے مالی سال کیلئے معازشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26ء کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.4فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ زرعی شعبے کا ہدف 4.8فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے،اسی طرح صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8فیصد اور خدمات کے شعبے کا ہدف 4.3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال2024-25ء کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 3.6فیصد، زرعی شعبے کی پیداوار کا ہدف دو فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :