سارہ خان اور فلک شبیر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

فلک شبیر کے دوسرے سوال پر عالیانہ نے جواب دیا تو سارہ قہقہ لگانے لگ گئیں

منگل 20 مئی 2025 13:58

سارہ خان اور فلک شبیر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے بیٹی عالیانہ فلک کے ذریعے مبہم انداز میں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنادی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں فلک شبیر بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ دوسرا بے بی کہاں ہی جواب میں ننھی عالیانہ بستر کے نیچے خالی بستر کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔بعدازاں عالیانہ والدہ کی جانب دیکھتی ہیں فلک شبیر کے دوسرے سوال پر عالیانہ نے جواب دیا تو سارہ قہقہ لگانے لگ گئیں۔