Live Updates

ڈرامہ سیریل ’’نقاب‘‘ اپنے اختتام کو پہنچ گیا

آخر کار زارا کو انصاف مل گیا اور کوئی پیار کرنے والا بھی،اداکارہ غنا علی کا الوداعی پیغام

منگل 20 مئی 2025 13:48

ڈرامہ سیریل ’’نقاب‘‘ اپنے اختتام کو پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے ڈرامہ سیریل نقاب کی آخری قسط کے چند گھنٹے بعد الوداعی پیغام شیئر کیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معرود اداکارہ غنا علی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آن اسکرین کردار زارا کو الوداع کہہ کر سامعین کی طرف سے ملنے والی تمام محبتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا پر ڈرامے کے سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کی شیئر کی ہے جس میں ڈرامے سیٹ کا عملہ بھی شامل ہے، ساتھ ہی ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار زارا کو انصاف مل گیا اور کوئی پیار کرنے والا بھی، ڈرامہ نقاب کا سفر ایک وکیشن کی طرح تھا جس کے ختم ہونے پر دکھ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زارا کا کردار میرے لیے ایک بچے کی طرح تھا، مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں نے زارا کو اتنا ہی پسند کیا جتنا میں نے کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل نقاب گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، اس میں دکھایا جانے والا سسپنس لوگوں کو پسند آیا اور ناظرین نے اس کے کاسٹ کی تعریف کررہے ہیں۔نقاب میں علی انصاری، حنا طارق، غنا علی، ہمایوں اشرف، احمد رفیق، عمارہ ملک، صدف آشاں، جاوید جمال، ساجد شاہ، شازیہ قیصر ودیگر شامل ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات