جھانوی کی اپنے فن سے وابستگی قابل تعریف ہے،اداکار راجکمار

اداکارہ جھانوی اگر سیٹ پر ہیں تو وہ اپنے کردار کو اپنا 100 فیصد دے رہی ہوتی ہیں

منگل 20 مئی 2025 14:16

جھانوی کی اپنے فن سے وابستگی قابل تعریف ہے،اداکار راجکمار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)بالی وڈ اداکار راجکمار را نے اپنی ساتھی اداکارہ جھانوی کپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔راجکمار را اور جھانوی کپور نے بالی وڈ کی دو فلموں ’’روحی‘‘اور’’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘‘میں ایک ساتھ کام کیا جس کے ساتھ ہی دونوں اداکاروں کا رشتہ ساتھی اداکاروں سے بڑھ کر بہترین دوستوں کے زمرے تک پہنچ گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکار راجکمار را سے جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجکمار را نے ان کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ تھا لیکن ان کی کام کے تئیں وابستگی بہت متاثر کن ہے۔

(جاری ہے)

راجکمار را نیبتایا کہ جھانوی کو اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ وہ بیمار ہیں، انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اگر وہ سیٹ پر ہیں تو وہ اپنے کردار کو اپنا 100 فیصد دے رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھانوی کی اپنے فن سے وابستگی قابل تعریف ہے کیونکہ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘سے لے کر اب تک بطور اداکارہ اپنے کام کو بہتر کرتے ہوئے بہت ترقی کی ہے جوکہ ان کے کام سے جھلکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :