جاپان کی گورنر سعودی عرب میں خواتین کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گی

منگل 20 مئی 2025 14:34

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)جاپان کی گورنر یوریکو کوئیکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی خواتین کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی جو فورچون میگزین کی جانب سے انتہائی اہم اور مضبوط کانفرنس سمجھتی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جاپان کی گورنر یوریکو کوئیکے سعودی عرب میں 23 مئی تک ہوں گی اور کانفرنس کے بڑے مگر اختتامی سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔وہ پبلک عہدوں پر خواتین کے قائدانہ کردار کے عنوان سے ایک پینل گفتگو میں بھی شریک ہوں گی۔اس سال کانفرنس کا موضوع "کاروبار کے لیے نیا دور: عالمی خوشحالی کے لیے شراکتہے۔کوئیکے پبلک سیکٹر میں خواتین کے رہنما کردار پر بحث میں حصہ لیں گی۔