Live Updates

ملک سے اشیا ئے خوراک کی برآمدات میں کمی ، درآمدات میں اضافہ

منگل 20 مئی 2025 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ملک سے اشیا ئے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اشیائے خوارک کی برآمدات سے 6.16 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 6.22 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 414 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 27 فیصد کم ہیں۔ گزشتہ سال اپریل میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 571 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مارچ کے مقابلے میں اپریل میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد اضافہ ہوا ۔

مارچ میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 576 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات کا حجم 6.85 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.81 ارب ڈالر اشیائے خوراک کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اپریل میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 737 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال اپریل میں 527 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے خوراک کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات