Live Updates

ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے سٹیٹ بینک نے ملک بھرکی مویشی منڈیوں میں ” گوکیش لیس “ مہم کا آغاز کردیا

یہ مہم منگل 20آج سے باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے جو عیدالاضحیٰ کی رات تک جاری رہے گی، گو کیش لیس مہم سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے کر مویشی منڈیوں میں نقدی کے لین دین پر انحصار کو کم کیا جا سکے

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 20 مئی 2025 14:05

ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے سٹیٹ بینک نے ملک بھرکی مویشی منڈیوں ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 مئی 2025)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھرکی مویشی منڈیوں میں ”گوکیش لیس “مہم کا آغاز کردیا، یہ مہم 6 جون تک یا عید کی شام تک جاری رہے گی، گو کیش لیس مہم سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے کر مویشی منڈیوں میں نقدی کے لین دین پر انحصار کو کم کیا جا سکے، بینکنگ انڈسٹری کے تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد ملک بھر کی 54 نامزد مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو سہل اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔

اس سال کی مہم کے دوران مویشی منڈیوں میں مختلف مالی معاملات کیلئے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کا استعمال کیا جا سکے گا جن میں قربانی کے جانوروں کی خریداری، پانی اور چارے جیسے ضروری سامان کی ادائیگیاں اور پارکنگ فیس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کا مقصد عیدالاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا اور نقد لین دین پر انحصار کم کرنا ہے۔

سٹیک بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اس دوران تاجروں اور خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹرانزکشن کی حدود میں عارضی اضافہ کیا ہے جو 19 مئی سے 15 جون 2025 تک موثر ہے۔حکمت عملی پر مبنی یہ اقدام باضابطہ طور پر شروع کیا گیا ہے جوسٹیٹ بینک کے ملک بھر میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کے فروغ کے ہدف کے مطابق ہے۔ یہ مہم منگل 20 مئی 2025 کو باضابطہ طور پر شروع کی جارہی ہے اور عیدالاضحیٰ کی رات تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے ماہرین نے پیش گوئی کر دی ہے ۔ماہرین کے مطابق عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی جو رویت ہلال کیلئے ناکافی ہے۔چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی اس لئے امکان ہے کہ 27 مئی کو ذوالقعدہ کا اختتام نہ ہو سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے ذوالحج کا چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان میں یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو سکتی ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات