انتہا پسند ہندوتوا گروپ کا کارکن بھارت سے بلوچستان آرمی کا سوشل میڈیا اکائونٹ آپریٹر نکلا

منگل 20 مئی 2025 17:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگیا ہے۔ ہندوتوا نظریے کا حامل شخص خود اس امر کا اعتراف کرچکا ہے کہ وہ بلوچستان میں سرگرم بھارتی پراکسیز کے لیے کام کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا بھومیہار ساگر نامی شخص جو کہ انتہا پسند ہندوتوا گروپ کا رکن ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے والے اکانٹ بلوچستان آرمی کا آپریٹر تھا۔

بھومیہار ساگر نے حالیہ دنوں میں اپنے اکانٹ کی معطلی پر سوشل میڈیا پر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ میرا ذاتی اکانٹ @BhumiharSagar_ غیر مستند قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔ میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ اکائونٹ واقعی میرا ہے۔اس اپیل میں اس نے مزید کہا کہ میں بھومیہار ساگر ہوں، جو اس پلیٹ فارم پر اپنی زندگی، خیالات اور تجربات شیئر کرتا رہا ہوں۔ براہ کرم میری شناخت کا جائزہ لے کر میرا اکائونٹ بحال کیا جائے۔