Live Updates

ریاست بھر میں جعلی و ایکسپائر ادویات کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں اور کوئی روکنے والا نہیں،طاہر کھوکھر

منگل 20 مئی 2025 17:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں جعلی اور ایکسپائر ادویات کی برآمدگی کو محکمہ صحت اور حکومت آزاد کشمیر کی مکمل ناکامی قرار دیا انہوں نے اس واقعے کو عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ کھلا کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت کے خلاف جرم ہے طاہر کھوکھر نے کہا کہ محکمہ صحت کی ناک کے نیچے یہ زہریلا کاروبار عرصے سے جاری تھاجس کے ذریعے ایکسپائر اور جعلی ادویات عوام کو مہنگے داموں بیچ کر ان کی جانوں سے کھیلا گیا یہ ادویات میڈیکل سٹوروں میں فروخت ہو رہی تھیںاور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی اس مکروہ دھندے میں ملوث مافیا اور ان کے سرپرستوں کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیںانہوں نے چند روپوں کی خاطر انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں یہ انسان نہیں بلکہ بھیڑیے نما درندے ہیںانہوں نے محکمہ صحت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا کردار اب صرف فائلوں اور دفتری کاروائیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ریاست بھر میں جعلی و ایکسپائر ادویات کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں اور کوئی روکنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ ریاست بھر میں تمام میڈیکل سٹورز، ادویات کی ایجنسیاں اور وئیرہاؤسز پر فوری چھاپے مارے جائیں تمام اسٹاک کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور جہاں کہیں جعلی یا ایکسپائر ادویات پائی جائیں وہاں متعلقہ افراد کے لائسنس فوری منسوخ کر کے ان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص یہ مکروہ دھندا نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ انسانی جانوں کا ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتاحکومت فوری ایکشن لے قانون سازی کرے اور سخت سزائیں مقرر کرے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس سنگین جرم کا ارتکاب نہ کر سکی'ہم انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے یہ ہمارا فرض بھی ہے اور ایمان کا تقاضا بھی اگر کسی انسان کی جان جعلی دوا، ایکسپائر دوا سے چلی گئی تو اس کا خون حکومت کی گردن پر ہوگا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیںغیر معیاری مشکوک والی ادویات کی شکایت فوراً متعلقہ اداروں سے کریں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات