گوادر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کامختلف امتحانی مراکزکا دورہ

منگل 20 مئی 2025 17:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) گوادر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر نے انڈر گریجویٹ پروگراموں کے فائنل ٹرم امتحانات کی نگرانی کے لیے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر کے ہمراہ امتحانی کمیٹی کے ممبران بشمول ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، چیئرپرسن مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ فدا حسین بھی تھےاس دورے کا مقصد امتحانات کے شفاف، شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانا اور یونیورسٹی کی تعلیمی کارکردگی کے انتظامات کا جائزہ لیاتھا، اس موقع پر امتحانی ماحول کی نگرانی، مسائل کو دور کرنے کے لیے عملے کے ساتھ بات چیت کی گئی،ترجمان گوادر یونیورسٹی کے مطابق گوادر یونیورسٹی اپنے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور اپنے طلباء کے لیے ایک قابل اعتماد امتحانی نظام کی فراہمی کرنے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :