وائلڈ لائف ڈویژن کوہستان نے کالے ریچھ کے بچوں کی غیر قانونی سمگلنگ ناکام بنا دی

منگل 20 مئی 2025 17:41

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وائلڈ لائف ڈویژن کوہستان نے تھوٹی، کندیا سے کالے ریچھ کے بچوں کی غیر قانونی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈویژن کے کنزرویٹر وائلڈ لائف نے کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) کو ہدایت دی کہ ضبط کئے گئے ریچھ کے بچوں کو بحالی اور بعد ازاں جنگل میں دوبارہ چھوڑنے کیلئے سوات چڑیا گھر منتقل کیا جائے۔ مزید برآں کنزرویٹر نے ملزمان سے مکمل تفتیش کی ہدایت کی تاکہ ریچھ کے بچوں کے خاندان کا سراغ لگایا جا سکے اور انہیں ان کے قدرتی مسکن میں واپس چھوڑا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :