غیرت کے نام پر19 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا

ملزم سوتیلے باپ شہباز نے حقیقی باپ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر کے لاش کوڑے کے ڈھیرپر پھینک دی تھی

منگل 20 مئی 2025 18:21

غیرت کے نام پر19 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) ہنجروال پولیس نے 19 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا ۔ملزم نے حقیقی باپ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا اور لاش کوڑے کے ڈھیرپر پھینک دی ۔

(جاری ہے)

ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں سوتیلے باپ نے حقیقی باپ کے ساتھ مل کر جواں سالہ بیٹی فریحہ کو قتل کر دیا تھا اور لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا تھا۔ پولیس نے سوتیلے باپ شہباز کو گرفتارکر لیا ہے جبکہ حقیقی باپ شوکت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے انہوں نے لڑکی کو باہمی مشاورت سے قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :